خوبار کریک میں پاکستان نیوی کا سرچ اینڈ ریسکیو آپر،7 ماہی گیروں کو سمندر میں ڈوبنے سے بچا لیا گیا
جمعرات 11 اگست 2016 18:16
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) پاکستان نیوی نے کیٹی بند ر کے سمندری علاقے میں بروقت اور کامیاب سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے سات ماہی گیروں کو سمندر میں ڈوبنے سے بچا لیا۔اس آپریشن میں پاک میرینز، تیز رفتار سپیڈ بوٹس اور پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر نے حصہ لیا۔تفصیلات کے مطابق مقامی ماہی گیروں نے کیٹی بندرمیں قائم پاکستان نیوی کے بیس کوخوبارکریک کے سمندری علاقے میں الکبیرہوورا بوٹ کے ڈوبنے کی اطلاع دی جس پر بارہ ماہی گیر سوار تھے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پاکستان نیوی نے فوراً سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کا آغازکیا اورپاک میرینز کی دو ٹیموں کو تیز رفتار سپیڈ بوٹس کے ذریعے جائے حادثہ کی طرف روانہ کیا۔جائے حادثہ کیٹی بندر سے تقریباً19.4سمندری میل کے فاصلے پر واقع ہے۔(جاری ہے)
اس مشکل اور کٹھن آپریشن میں سخت جدوجہد کے بعد خوبارکریک سے سات ماہی گیروں کو بچا لیا گیاجبکہ پانچ ماہی گیروں کی تلاش کے لئے پاکستان نیوی کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔
سرچ آپریشن کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے اور ماہی گیروں کی جلد تلاش کے لئے پاکستان نیول ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر بھی اس آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔پاکستانی سمندری سرحدوں کی محافظ پاک بحریہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ کسی بھی سمندری ناگہانی آفت یا حادثے سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے ۔مزید برآں میری ٹائم شعبے سے متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایجنسیوں سے ہر وقت رابطے کے لئے پاک بحریہ نے سال 2013میں جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوارڈی نیشن سنٹر قائم کیاہے۔ اس سنٹر کا بنیادی مقصدپاکستان کے میری ٹائم اثاثوں کی موثر انداز میں حفاظت اور کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نبرد آزما ہونے کے لئے میری ٹائم شراکت داروں کی کوششوں کو یکجا کرنا ہے۔ یہ سنٹر ان اداروں کے درمیان رابطے کا مرکز ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.