دہشت گردی کے سفاکانہ واقعات نے ملک کو کھوکھلا کردیا ہے،مولانا محمد خان شیرانی
ملک سیکورٹی اسٹیٹ بن چکا ہے دہشت گردوں کو لگام دینے والا کوئی نہیں،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 11 اگست 2016 18:15
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء)اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین اور جمعیت علما ء اسلام کے مرکزی رہنماایم این اے مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے سفاکانہ واقعات نے ملک کو کھوکھلا کردیا ہے ملک سیکورٹی اسٹیٹ بن چکا ہے دہشت گردوں کو لگام دینے والا کوئی نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پہنچنے پر آغا خان اسپتال میں کوئٹہ بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت اور الخیرٹرسٹ کے مرکزی سیکرٹریٹ کے دورے کے موقع پر اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حاجی محمد ادریس ، محمد طاہر انصاری ، مشتاق الرحمن زاہد ، اسحاق خان اچکزئی ، قاری روح الامین اور دیگر بھی موجود تھے۔
انہوں نے محمد طاہر انصاری کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے دعا ء مغفرت کی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے اندوہناک اور دردناک واقعات کے روک تھام کے لئے ٹھوس اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے ۔ ناقص اقدامات کی وجہ سے دہشتگردوں کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے جو لمحہء فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت دہشت گردی کے سدباب اور دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے میں سنجیدہ ہے تو نیشنل ایکشن پلان کو عملی جامہ پہنائے اور بلا امتیاز کارروائیوں کو تیزاور یقینی بنائے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم متحد ہے حکومت دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹ لیں اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے جنگی بنیادوں پر عملی اور دیرپا اقدامات کرے۔
انہوں نے کہا کہ وہ گھڑی آپہنچی ہے کہ دہشت گردی اور ملک دشمنوں کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے پوری قوم ایک صف ہوکر وطن دوستی کا مثالی مظاہرہ کرے اور ملک دشمنوں کے مذموم اورناپاک عزائم خاک میں ملا دے۔مزید قومی خبریں
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.