آزاد کشمیر کے نئے صدر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے گئے

مسلم لیگ (ن) کی طرف سے مسعودخان اور پیپلزپارٹی کی طرف سے چوہدری لطیف اکبر صدارتی امیدوار ہیں ٗرپورٹ

جمعرات 11 اگست 2016 18:14

اسلا آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) آزاد کشمیر کے نئے صدر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے گئے ٗمسلم لیگ ن کی طرف سے مسعودخان اور پیپلزپارٹی کی طرف سے چوہدری لطیف اکبر صدارتی امیدوار ہیں۔

(جاری ہے)

صدارتی انتخاب کے لئے مسعود خان کے کاغذات نامزدگی مسلم لیگ ن کی جانب سے چودھری طارق فاروق طاہر نے جمع کرائے، پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار چودہری لطیف نے بھی صدارتی انتخاب کیلئے اپنے کاغذات جمع کرائے ۔صدارتی انتخاب کیلئے چیف الیکشن کمشنر بطور ریٹرننگ آفیسر خدمات سرانجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :