کرپٹ اہلکا رو ں کے خلا ف سخت کا روائی کی جا ئے گی ،غلام قادرتھیبو

کرا چی انٹر میڈیٹ بو ر ڈ سے 94 کسیسزمیں قوا عد و ضوا بط کی خلا ف ورزی کے واضح شواہد ملے ہیں،چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ

جمعرات 11 اگست 2016 18:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء)چیئرمین انکو ائریز اینڈ اینٹی کرپشن غلا م قا در تھیبو نے کہا ہے کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں، کرپٹ عملدارون کہ خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔یہ بات انہوں نے آج اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہو ں نے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اہم کیسز میں ملوث کرپٹ افسران کو گرفتار کر کے ان کا چالان کیا جائے۔

(جاری ہے)

اس مو قع پرچیئرمین انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو گزشتہ روز کراچی انٹر بورڈ اور کی ایم سی کے دفاتر میں کی گئی کاروائیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کرا چی انٹر میڈیٹ بو ر ڈ سے 94 کیسز میں قوا عد و ضوا بط کی خلا ف ورزی کے واضح شواہد ملے ہیں اور متعدد امیدوارو ں کے ریکا ر ڈ میں تبدیلی کر کے گریڈ اے اور گریڈ اے ون دیا گیا۔اجلا س میں مزید بتا یا گیا کہ کر پٹ عنا صر کے خلا ف کا روائی کر کے ایف آئی آر درج کر کے عدیل نا می ملا زم کو حراست میں لیا گیا ہے۔ غلام قادر تھیبو نے کاروائی میں شامل افسران کو کامیاب کاروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی کارروائی کا دائرہ وسیع کیا جائے اور عام عوام کو بھی کرپشن کے خلاف مہم کا حصہ بنایا جائے۔