اسلام آباد پولیس اور رینجرز کا سرچ آپریشن ٗ تیرہ افغانیوں سمیت 115مشکوک افراد گرفتار

جمعرات 11 اگست 2016 18:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) اسلام آباد پولیس نے رینجرز کے ساتھ مل کر اسلام آباد میں سرچ آپریشن کے نتیجے میں13 افغان باشندوں سمیت115 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا ۔ اسلام آباد پولیس نے تھانہ رمنا کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس میں رینجرز اہلکاروں نے بھی حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن کے دوران میرہ آبادی اور ملحقہ علاقوں میں گھروں، ہوٹلوں کی چیکنگ کی گئی ۔ پولیس نے ایک سو پندرہ مشکوک افراد کو حراست میں لیا جن میں تیرہ افغان باشندے بھی شامل ہیں ۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار افراد کے پاس شناختی دستاویزات موجود نہیں تھیں،تمام افراد کو مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :