سابق عظیم بلے بازحنیف محمد انتقال کر گئے ٗ چھ منٹ تک دھڑکن بند رہنے کے بعد بحال ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات اگست

مزید کھیلوں کی خبریں

وقت اشاعت: 11/08/2016 - 18:55:54 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 18:55:52 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 18:39:09 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 18:39:06 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 18:35:58 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 18:03:29 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 17:31:45 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 17:31:42 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 17:11:53 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 17:06:33 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 16:43:48
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کراچی

سابق عظیم بلے بازحنیف محمد انتقال کر گئے ٗ چھ منٹ تک دھڑکن بند رہنے کے بعد بحال ہوئی مگر حالت سنبھل نہ سکی

حنیف محمد 21 دسمبر 1934 کو جوناگڑھ میں پیدا ہوئے ٗہجرت کر کے پاکستان آئے , ویسٹ انڈیز کے خلاف ان کے ہوم گراؤنڈ برج ٹاؤن پر 16 گھنٹے کی طویل اننگز میں پاکستان کو شکست سے بچایا تھا ٗرپورٹ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست ۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق عظیم بلے باز حنیف محمد طویل علالت کے بعد کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔81 سالہ حنیف محمد پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے اور 2013 میں لندن میں ان کی سرجری ہوئی تھی تاہم تین ہفتے قبل طبیعت بگڑنے پر انہیں کراچی کے آغا خان ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں طبیعت مزید خراب ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھاجمعرات کو ایک مرتبہ ان کے دل کی دھڑکن تقریباً چھ منٹ کیلئے بند ہوگئی اور ذرائع ابلاغ میں یہ خبر پھیل گئی کہ حنیف محمد انتقال کر گئے ہیں ڈاکٹروں نے بتایا کہ چھ منٹ تک دھڑکن بند رہنے کے بعد دوبارہ بحال ہوگئی اور انہوں نے وینٹی لیٹر کی مدد سے سانس لینا شروع کردیا تاہم چند گھنٹے بعد حنیف محمد کی حالت ایک بار پھر بگڑ گئی اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے ترجمان آغا خان ہسپتال اور حنیف محمد بیٹے شعیب محمد نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی ۔

حنیف محمد 21 دسمبر 1934 کو جوناگڑھ میں پیدا ہوئے اور بعدازاں پاکستان ہجرت کی، 1952 سے 1969 کے دوران 55 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 12 سنچریوں کی مدد سے 43.98 کی اوسط سے رنز بنائے۔بھارت کے خلاف دہلی میں 16 اکتوبر 1952 کو ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کیا اور پہلی ہی اننگز میں بحیثیت اوپنر 51 رنز بنائے تاہم اس میچ میں میزبان بھارت نے 70 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

دائیں ہاتھ کے بلے باز پاکستان کے ان اولین کھلاڑیوں سے میں سے تھے جنہوں نے قومی ٹیم کو ٹیسٹ اسٹیٹس دلانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو اس وقت ٹیسٹ اسٹیٹس سے نوازا گیا جب قومی ٹیم نے حنیف محمد کے قیمتی 64 رنز کی بدولت کراچی جیم خانہ کرکٹ گراؤنڈ میں میریلیبون کرکٹ کلب کے خلاف 288 رنز کا ہدف حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔حنیف محمد کو ان کے دور کے بڑے کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا تھا، وہ دائیں اور بائیں دونوں ہاتھوں سے باؤلنگ کرتے تھے جبکہ کئی مواقعوں پر وکٹ کیپر کے فرائض بھی انجام

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

11/08/2016 - 18:03:29 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان