شام میں مشتبہ کیمیائی حملے میں تین افراد ہلاک

جمعرات 11 اگست 2016 17:58

دمشق( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اگست ۔2016ء ) شام میں کام کرنے والے ریسکیو ورکرز نے کہا ہے کہ مشتبہ طور پر کلورین گیس کے ایک حملے میں تین سویلین ہلاک ہو گئے ہیں۔ حلب شہر میں اپوزیشن کے قبضے والے علاقے میں ان مرنے والوں میں ایک ماں اور اس کے دو بچے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹد پریس کے مطابق ایک امدادی کارکن کا کہنا تھا کہ ایک حکومتی ہیلی کاپٹر نے بدھ کی شب زبدا کے علاقے میں چار بیرل بم گرائے جن میں ایک میں کلورین گیس تھی۔ اے پی کے مطابق تاہم آن لائن پوسٹ کی جانے والی اس خبر کی تصدیق دیگر ذرائع سے نہیں ہو سکی اور نہ ہی یہ واضح کیا گیا ہے کہ یہ کس طرح معلوم ہوا کہ بیرل بم سے کلورین گیس نکلی۔۔

متعلقہ عنوان :