پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل صفایا کر دیا جائے گا،صدرممنون
کو ئٹہ میں دہشت گردی کا واقعہ دہشت گردی کی آخری کو ششوں میں سے ایک ہے سفیر نے امیر کویت کا کوئٹہ دھماکوں پر تعزیتی پیغا م بھی پہنچایا
جمعرات 11 اگست 2016 17:56
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اگست ۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل صفایا کر دیا جائے گا۔یہ بات صدر مملکت نے کویتی سفیر نواف عبدالعزیز علین زی سے بات چیت کر تے ہوئے کہی جنہوں نے ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی۔اس موقع پر کویتی سفیر نے امیر کویت کا کوئٹہ دھماکوں پر تعزیتی پیغا م بھی پہنچایا۔
امیر کویت نے کہا کوئٹہ دہشت گردی کے بے رحمانہ واقع پر دل گرفتہ ہیں۔صدر مملکت نے امیر کویت کا شکریہ ادا کرتے ہوئیکہا کہ اس مشکل موقع پر آپ کے پیغام سے ہمارا حوصلہ بڑھا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ کو ئٹہ میں دہشت گردی کا واقعہ دہشت گردی کی آخری کو ششوں میں سے ایک ہے۔ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات زیادہ سے زیادہ بہتر ہونے چا ہیں تاکہ دہشت گردی اور شدت پسندی کا خاتمہ زیادہ مناسب طریقے سے کیا جا سکے۔
صدر مملکت نے کہا کہ مسلما ن ملکوں کو اپنے باہمی مسائل او آئی سی کے فورم پر حل کرنے چاہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ کویت ہو یا کو ئی اور اسلامی ملک، پاکستان مشکل وقت میں اس کے ساتھ کھڑا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام اسلامی ملکوں کے ساتھ معاشی تعلقات میں بہتری چاہتا ہے۔تمام اسلامی ممالک کے درمیا ن تعلیم ، صحت ، سائنس کے میدان میں تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔صدر مملکت نے کویتی سفیر نواف عبدالعزیز علین زی کی پاکستان میں سفارتی خدمات کو سراہا۔ صدر مملکت نے اس امید کا اظہار کیا کہ کویتی سفیر پاکستان میں اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کے بعد بھی پاکستان کویت دوستی کے مشن کو فروغ دیتے رہیں گے۔انہوں نے کہا دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے اعلیٰ سطح پر وفود کے تبادلے ہونیچاہییے۔ صدر مملکت نے کہا کہ کو یتی حکومت کو پاکستانی افراد ی قوت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے ویزاپالیسی میں نرمی کرنی چاہیے۔ اس سلسلیمیں حکومت پاکستان نے اقدامات کیے ہیں تاکہ کویتی قوائدو ضوابط کی پابندی کو یقینی بنایا جا سکے۔ صدر مملکت نے کہا کے یمن کے معاملے میں پاکستان کویت کی پالیسی کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ اس موقع پر کویتی سفیر نے کہا کہ کویتی حکومت پاکستانیوں کو ویزے کے حصول میں درپیش مسائل کے حل کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور ان مسائل کو جلد حل کر لیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.