Live Updates

اسلحہ لائسنسوں کی کمپیوٹرائزیشن ، 25اکتوبر تک توسیع

جمعرات 11 اگست 2016 17:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اگست ۔2016ء) پنجاب حکومت نے اسلحہ لائسنسوں کی کمپیوٹرائزیشن کے لئے تاریخ میں 25اکتوبر تک توسیع کردی ہے اور کہا ہے کہ 25اکتوبر تک کمپیوٹرائزڈ نہ کرائے جانے والے اسلحہ لائسنس منسوخ کردئیے جائیں گے وزارت داخلہ کے مطابق پنجاب بھر میں اب تک 6لاکھ35ہزار اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کیے جاچکے ہیں محکمہ داخلہ نے آرمی افسران اور سرکاری ملازمین کو ایک ایک اسلحہ لائسنس فری دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

محکہ داخلہ نے اس تجویز کی منظوری کے لئے سمری وزیراعلیٰ کو بھیج دی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات