دانش اتھارٹی کے تحت چلائے جانے والے سکولوں کے اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی عائد

جمعرات 11 اگست 2016 17:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اگست ۔2016ء) محکمہ سکولز ایجوکیشن نے دانش اتھارٹی کے تحت چلائے جانے والے سکولوں کے اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ جن دانش سکولوں کے اساتذہ کے تبادلوں پرپابندی عائد کی ہے ان کی تعداد15ہے جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ ان سکولوں کے خلاف مختلف مبینہ الزامات کے تحت انکوائری کی جاری ہے۔ اس سلسلے میں جب دانش سکولز اتھارٹی کے ڈی جی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے چند روز قبل سکولز ایجوکیشن میں تبادلوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد مذکورہ15سکولوں کے اساتذہ نے تبادلوں کے لئے درخواستیں دے رکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :