انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
ٹیم میں دو تبدیلیاں راحت کی جگہ وہاب شامل ، حفیظ کی جگہ افتخار کا ڈیبیو کررہے ہیں، مصبا ح الحق وکٹ بیٹنگ کیلئے ساز گار دکھائی دیتی ہے اس لیے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، کک
جمعرات 11 اگست 2016 17:31
اوول( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اگست ۔2016ء ) انگلینڈ نے چوتھے اور سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ آج کھیلا جارہا ہے جس میں انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
(جاری ہے)
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انگلش کپتان الیسٹر کک کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے ساز گار دکھائی دیتی ہے اس لیے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ چوتھی اننگز کھیلنے والی ٹیم مشکل میں ہوسکتی ہے۔
پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اور محمد حفیظ کی جگہ افتخار احمد کو شامل کیا گیا ہے جبکہ راحت علی کی انجری کی وجہ سے وہاب ریاض کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلی جارہی سیریز میں انگلینڈ کو پاکستان ٹیم پر 2-1 کی برتری حاصل ہے۔۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.