رضاکارانہ طور پر واپس جانے والے افغان پناہ گزین کی تعداد میں اضافہ

یکم جولائی سے4 اگست تک 19550 افغان پناہ گزین وطن واپس پہنچ گئے

جمعرات 11 اگست 2016 17:29

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اگست ۔2016ء) پاکستان سے رضاکارانہ طور پر واپس جانے والے افغان پناہ گزین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ یکم جولائی سے چار اگست تک خیبرپختونخوا میں 19550 افغان پناہ گزین وطن واپس گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سے رضاکارانہ طور پر اپنے وطن واپس جانے والے افغان پناہ گزینوں کی تعداد میں رواں سال کے پہلے چھ ماہ کی نسبت تیزی دیکھی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

یو این ایچ سی آر کے ترجمان صمد خان بتایا کہ جنوری سے جون کے درمیان ایک ہزار ستر افغان پناہ گزین خاندان واپس گئے تھے ۔جبکہ یکم جولائی سے چار اگست کے درمیان خیبرپختونخوا سے رضاکارانہ طور پر واپس جانے والی تعداد 195507رہی ہے ۔ پاکستان میں تقریباً پندرہ لاکھ افغان باشندے قانونی طریقے سے بطور پناہ گزین رہ رہے ہیں جبکہ اتنی ہی تعداد میں بغیر اندراج کے افغان باشندے ملک کے مختلف علاقوں میں مقیم ہیں جن کے خلاف آئے روز قانون نافذ کرنے والے ادارے کارروائیاں کرتے رہتے ہیں ۔