ایف سی ،پولیس کی مشترکہ کارروائی ،کوئٹہ ،نوشکی میں مشتبہ افراد گرفتار ،بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

جمعرات 11 اگست 2016 17:20

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء ) ایف سی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کوئٹہ اور نوشکی میں مشتبہ افراد گرفتار بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ایف سی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کچی بیگ میں 33مشتبہ افراد کوگرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے دو کلاشنکوف ، چار پستول اور ایک رائفل برآمد کرلی ، جبکہ ضلع نوشکی کلی مینگل میں ایف سی اور حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے راکٹ لانچر فیوز کلاشنکوف اور تخریب کاری کا مواد برآمد کرلی کوئٹہ اور نوشکی سے گرفتار کئے جانے والے افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :