کراچی، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے معروف قانوندان منصوب قریشی کے قتل کیس کی سماعت 26اگست تک ملتوی کردی

جمعرات 11 اگست 2016 17:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے معروف قانون دان منصوب قریشی کے قتل کیس کی سماعت 26اگست تک ملتوی کردی ہے ۔جمعرات کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں منصوب قریشی قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

پولیس نے گرفتار ملزمان سید عظمت حسین اور عبدالحمید کو عدالت میں پیش کیا جبکہ عدالت پہلے ہی سیاسی جماعت کے 3کارکنوں عبدالوہاب ،ناصر اور شہزاد کو اشتہاری قرار دے چکی ہے ۔پولیس کے مطابق ملزمنا نے 15ستمبر 2001کو آرام باغ کے علاقے میں فائرنگ کرکے منصوب قریشی کو قتل کردیا تھا ۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26اگست تک ملتوی کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :