اوول ٹیسٹ ، کھانے کے وقفے پر انگلینڈ نے 4وکٹیں کھو کر 92رنز بنا لیے

جمعرات 11 اگست 2016 17:06

اوول ٹیسٹ ، کھانے کے وقفے پر انگلینڈ نے 4وکٹیں کھو کر 92رنز بنا لیے

اوول(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11اگست۔2016ء )اوول ٹیسٹ کے پہلے روز کھانے کے وقفے پر انگلینڈ نے 4وکٹیں کھو کر 92رنز بنا لیے ہیں ۔ انگلش کپتان الیسٹر کک نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم ایلکس ہیلز کچھ خاص کرنے میں ناکام رہے اورمحض6رنز بنانے کے بعد محمد عامر کی گیند پر یاسر شاہ کے ہاتھوں جکڑے گئے ۔

(جاری ہے)

کپتان الیسٹر کک ایک بار پھر تیز بلے بازی کرتے ہوئے شاٹ بال پل کرنے کی کوشش میں بولڈ ہوگئے۔جو روٹ 26رنز بنا کر وہاب ریاض کی باہر جاتی گیند پر چھیڑ خانی کرتے ہوئے پوویلین لوٹے جبکہ ونس کو وہاب نے ہی اپنی تیز رفتار گیند کا نشانہ بنایا ۔