ون ویلنگ کا شعور اجاگر کرنے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس کی حسین چوک تالبرٹی گول چکرآگاہی واک

جمعرات 11 اگست 2016 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء ) چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ ون ویلنگ جیسے خونی کھیل کو روکنے اور شہریوں میں محفوظ سفر کا شعور اجاگر کرنے کیلئے ہم سب کو مل کر کوششیں کرنا ہو گی۔ اس سلسلے میں اٹلس ہنڈا کے تعاون سے حسین چوک تا لبرٹی گول چکرٹریفک آگاہی واک منعقد ہوئی جس ۔چیف ٹریفک آفیسر کی نگرانی میں ہونے والی واک میں اٹلس ہنڈا کے نیشنل سیفٹی مینجرتسلیم شجاع،حافظ امیر ،تاجر تنظیموں کے عہدیداران ،سکولوں کے بچے اور مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افرادشریک تھے۔

شرکاء نے ون ویلنگ کی روک تھام اور شہریوں میں محفوظ سفر کا شعور اجاگر کرنے بارے پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے۔حسین چوک سے لبرٹی گول چکر تک ہونے والی واک کے دوران ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے شہریوں میں آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کےئے اور نوجوانوں کوٹریفک قوانین کی پابندی بارے بریف کیا گیا۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ نوجوان نسل ہماراقیمتی اثاثہ ہیں انہیں ون ویلنگ جیسے خطرناک کھیل سے روکنا ہم سب کا فرض ہے اس کے لئے والدین کا تعاون بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس ون ویلنگ کو روکنے کیلئے کوشاں ہے،یوم آزادی کے موقع پر ون ویلنگ روکنے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس نے جامع اور ٹھوس حکمت عملی مرتب کررکھی ہے اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :