شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے طلباء و طالبات نے طویل ترین قومی پرچم تیار کرلیا

جمعرات 11 اگست 2016 16:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار سومرو کی ہدایت پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی محکمہ تعلیم نے جشن آزادی تقریبات کا آغاز کردیا ،طلباء و طالبات نے طویل قومی پرچم تیار کرلیا ، تفصیلات کے مطابق بلدیہ کورنگی کے زیر اہتمام جشن آزادی ملی جو ش و جذبے کے ساتھ منا نے کے لئے تیاریوں کا آغاز کردیا ،بلدیہ کورنگی کے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں عمارتوں کو برقی قمقموں اور قومی پرچم کے ساتھ خوبصورتی سے سجا دیا گیاجشن آزادی کی تقریبات میں عوام کا زبدست جو ش و خروش بلدیہ کورنگی کے اسکولوں کے طلباء وطالبات کی جانب سے تیارکئے گئے طویل ترین قومی پرچم کی رونمائی کی تقریب ناصر حسین شہید فیملی پارک شاہ فیصل کالونی میں منعقد ہو ،صوبائی اسکاؤٹس کمشنر اختر میر نے پرچم کی رونمائی کرتے ہوئے کہاکہ جشن آزادی وطن کی ترقی اور تحفظ کے جذبے کے ساتھ ملی جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے انہوں نے طلباء و طالبات کا جذبہ حب الوطنی کو قابل دید قرار دیتے ہوئے طویل ترین قومی پرچم تیار کرنے پر بلدیہ کورنگی کے اسکولوں کے بچوں کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہاکہ جس قوم کے بچوں میں جذبہ حب الوطنی موجود ہو انہیں دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں سکتی طویل ترین قومی پرچم کی تقریب رونمائی میں ڈائریکٹر ایجوکیشن بلدیہ کورنگی جاوید مصطفی ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوشابہ ،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر محمودہ بیگم ،خورشید عالم اور دیگر موجود تھے ۔