صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے کھیلوں کے مقابلے ضروری ہیں،ڈپٹی کمشنر مٹیاری

جمعرات 11 اگست 2016 16:44

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء)صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے کھیلوں کے مقابلے ضروری ہیں اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل محمد بخش مہر کی ہدایت پر سیکریٹری اسپورٹس اور ڈپٹی کمشنر مٹیاری پرویز احمد بلوچ کے تعاون سے جشن آذادی اسپورٹس فیسٹول مٹیاری میں منعقد کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار فوکل پرسن برائے اسپورٹس مٹیاری عقیل احمد نے کھیلوں کی ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انھوں نے کہا کہ جشن آذادی اسپورٹس فیسٹول 13اگست سے 20اگست تک جاری رہے گا جس میں ٹیبل ٹینس گرلز اینڈ بوائز،بیڈ منٹن گرلز اینڈ بوائز، ٹک آف وار گرلز اینڈ بوائز، کوڈی کوڈی، ملاکھڑا، کرکٹ اورتھرو بال گرلز کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے ،انھوں نے کہا کہ ڈائریکٹرسندھ اسپورٹس بورڈ ندیم الرحمن میمن کھیل اور کھلاڑیوں کے فروغ کے لئے کوئی کام کررہا ہے اور ان کے ساتھ مل کر شاندار انداز میں جشن آذادی اسپورٹس فیسٹول کو منعقد کیا جائے گا ،انھوں نے کہا کہ کھیل سے نہ صرف بچوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ کھیلوں کے مقابلوں سے کھیلوں کو فروغ حاصل ہوتا ہے ،اس موقع پر کھیلوں کی ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی بڑی تعداد موجود تھی۔