سانحہ کوئٹہ کا سوگ، پاکستانی ،برطانوی ٹیم بھی غم میں شریک

جمعرات 11 اگست 2016 16:38

سانحہ کوئٹہ کا سوگ، پاکستانی ،برطانوی ٹیم بھی غم میں شریک

اوول(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11اگست۔2016ء ) سانحہ کوئٹہ نے پوری قوم کو سوگوار کیا اور اس کے اثرات اوول گراؤنڈ میں بھی دیکھے گئے جہاں پاکستانی ٹیم سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ کھیل رہی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوول ٹیسٹ کے آغاز سے قبل سانحہ کوئٹہ کے شہدا کے سوگ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔دونوں ٹیمیں گراؤنڈ میں کھڑی تھیں جبکہ سٹیڈیم میں موجود تماشائی بھی انکے ساتھ کھڑے ہوگئے ۔ پاکستانی ٹیم نے سانحہ کوئٹہ کے شہدا کیلئے فاتحہ بھی پڑھی جبکہ انگلش کھلاڑیوں نے بھی سانحہ کوئٹہ کے شہدا کے سوگ میں عملی طور پر شرکت کی اور وہ بھی سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے ہیں۔