سپیکر قومی اسمبلی کی ڈاکٹر شیریں مزاری کو بغیر مائیک کے بولنے پر تنبیہ ‘کارروائی کا عندیہ دیدیا

جمعرات 11 اگست 2016 16:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تحریک انصاف کی چیف وہپ ڈاکٹر شیریں مزاری کو بغیر مائیک کے بولنے پر تنبیہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایسا رویہ رہا تو ان کے خلاف کارروائی کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں سپیکر سردار ایاز صادق نے ڈاکٹر شیریں مزاری کے بغیر مائیک الفاظ حذف کراتے ہوئے انہیں خبردار کیا کہ وہ اس سے گریز کریں ورنہ ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گاجس پر وہ پھر بولنا شروع ہوگئیں تو سپیکر نے کہا کہ مجھے نہ بتائیں کہ میں نے ہاؤس کیسے چلانا ہے؟۔