عمر اکمل نے پی سی بی کو ” اچھا بچہ “ بننے کی یقین دہانی کرادی

جمعرات 11 اگست 2016 16:30

عمر اکمل نے پی سی بی کو ” اچھا بچہ “ بننے کی یقین دہانی کرادی

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11اگست۔2016ء ) قومی ٹیم کے بلے باز عمر اکمل نے پی سی بی کو ” اچھا بچہ “ بننے کی یقین دہانی کرادی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم سے باہر ہونے کے بعد عمر اکمل نے چیئر مین پی سی بی شہریار خان سے ملاقات میں انہیں اپنا رویہ ٹھیک کرنے کی یقین دہانی کراد ی ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ چیئر مین پی سی بی پہلے ہی یہ کہ چکے ہیں کہ عمر اکمل اور احمد کی ٹیم میں واپسی ان کی پرفارمنس کے ساتھ ان کے رویے بہتر بنانے پر ہی ممکن ہوسکتی ہے ۔