چین کے وزیر شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی میانمر کی وزیر خارجہ آنگ سونچوئی سے ملاقات

جمعرات 11 اگست 2016 16:26

نے پائی ٹاؤ /میانمر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) میانمر کے دورے پر آئے ہوئے چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی )کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ بین الاقوامی کے وزیر سونگ ٹاؤنے میانمر کی سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ آنگ سانچوئی سے جمعرات کویہاں ملاقات کی ، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا ، سونگ نے آنگ سانچوئی کو یہ کہتے ہوئے کنول کی ایک پینٹنگ پیش کی کہ سٹیٹ کونسلر کو پھول پسند ہیں اور کنول میانمر میں بودھ پیرو کا روں کے لئے ایک قیمتی پھول کی حیثیت رکھتا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات چینی وفد کے ایک اہلکار نے بتائی ہے ۔ جمعرات کوسونگ نے میانمر کی پارلیمنٹ کے قانونی امور اور خصوصی کیسوں کا جائزہ لینے والے کمیشن کے چیئرمین یوشیری مان سے ملاقات کی ، پارلیمنٹ کے سابق سپیکر ہیں ، وزیر سونگ اور ان کے وفد کے ارکان پانچ روز ہ دورے بر بدھ کی رات نے پائی ٹاؤ پہنچے تھے ، اپنے قیام کے دوران وہ سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤ ں کے علاوہ حکومتی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :