دبئی: 22 اگست سے گرمی کی شدت میں کمی آنا شروع ہو جائے گی: این سی ایم ایس

جمعرات 11 اگست 2016 15:56

دبئی: 22  اگست سے گرمی کی شدت میں کمی آنا شروع ہو جائے گی: این سی ایم ایس

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2016ء) : دبئی کے شہریوں کو گرمیوں کے موسم میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ گرمی شاید کبھی کم نہیں ہوگی ۔ لیکن محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق 22 اگست سے دبئی کے موسم میں تبدیلی آنا شروع ہو جائے گی ۔

(جاری ہے)

22 اگست سے دبئی کے درجہ حرارت میں آہستہ آہستہ کمی کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ درجہ حرارت میں 2سینٹی گریڈ سے 4سینٹی گریڈ تک کمی واقع ہونا شروع ہو جائے گی۔ درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے گرمی کا زور ٹوٹے گا ۔ اور پارکوں کھلی جگہوں پر شہریوں کی کثیر تعداد دیکھنے کو ملے گی۔ موسم کے خوشگوار ہونے سے دبئی کی چہل پہل میں اضافہ ہو جائے گا۔