بھارت نہتے اور بے گناہ شہریوں پر ظلم و ستم کرنا چھوڑ دے ‘ ظلم و ستم کی رات چاہے کتنی ہی تاریک اور لمبی ہو جائے ‘آخر صبح آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا

پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری محترمہ تعظیم بیگم کا بیان

جمعرات 11 اگست 2016 15:30

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) بھارت نہتے اور بے گناہ شہریوں پر ظلم و ستم کرنا چھوڑ دے ۔ ظلم و ستم کی رات چاہے کتنی ہی تاریک اور لمبی ہو جائے آخر صبح آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا۔ ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری محترمہ تعظیم بیگم نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کو چاہیے کہ مقبوضہ کشمیر کے مئوقف کو اجاگر کرئے اور عالمی برادری پر زور دے کے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی سطح پر کوشش اور تحریک کرنی چاہیے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے منطقی انجام تک ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو حق آزادی دی اجائے ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو استصواب رائے سے حل کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :