میرپور متاثرین منگلا اور تارکین وطن کا شہر ہے ‘مجھیمسائل کا ادراک تھا ‘اپنی تعیناتی کے دوران کوشش کی کہ شہریوں کے مسائل کم کرنے کیلئے کام کر سکوں ، اس دوران بھرپور کام کیے اور لوگوں کے مسائل کو اپنی بساط سے بڑھ کر حل کروایا

سابق ڈائریکٹرجنرل ادارہ ترقیات، قائد مرکزی انجمن تاجران چوہدری جاوید اقبال کا تقریب سے خطاب

جمعرات 11 اگست 2016 15:29

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) سابق ڈائریکٹرجنرل ادارہ ترقیات، قائد مرکزی انجمن تاجران چوہدری جاوید اقبال نے کہا ہے کہ میرپور متاثرین منگلا اور تارکین وطن کا شہر ہے اس کے مسائل کا ادراک تھا اسے وجہ سے میں نے اپنی تعیناتی کے دوران کوشش کی کہ شہریوں کے مسائل کم کرنے کیلئے کام کر سکوں ، اس دوران بھرپور کام کیے اور لوگوں کے مسائل کو اپنی بساط سے بڑھ کر حل کروایا ۔

میرپور کے مسائل کے حل کیلئے انجمن تاجران کا اتحاد ناگزیر ہے میری خواہش ہے کہ اس شہر کے تاجر وسیع تر مفاد میں اکھٹے ہو جائیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے اسلامک سنٹر یو کے زیر اہتمام اسلامک سلائی سنٹر کے افتتاح کے موقع پر تاجروں اور شہریوں کی بڑی تعداد سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں جب وہ کھروٹہ پہنچے تو علاقہ کے لوگوں کا ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔

ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاوڑ کر کے انہیں ہار پہنائے اور ان کے حق میں نعرہ بازی بھی کی ۔ چوہدری جاوید اقبال نے کہا کہ نیک نیتی اور خلوص دل سے کام کیاجائے تو پھر بہت سے مسائل کا حل نکل آتا ہے ادارہ ترقیاتی میرپور میں تعیناتی کے دوران اسی اصول پر کام کیااور لوگوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے دن رات کام کیا جملہ معاملات عوام کے سامنے ہیں میں نے کبھی کریڈٹ لینے کی کوشش نہیں کی ۔

بلکہ اللہ کی رضا اور لوگوں کی بہتری کیلئے کام کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میرپور شہر کے وسیع تر مفاد میں میری خواہش ہے کہ یہاں کے تمام تاجر متحد ہو جائیں اور پھر مسائل کے حل کیلئے کام کریں اس مقصد کیلئے میں ضرور کام کرونگا ۔ انہوں نے کہا کہ میرپور میں لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کرینگے کیونکہ یہاں کے باسیوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ اس تناظر میں اس شہر کو ریلیف ملنا چاہیے تاجر ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ وہ شہریوں کو ریلیف دیں اس موقع پر اسلامک ویلفیئر سنٹر یو کے محمد یاسین ، قاری محمد اعظم عارف ، آفتاب انصاری ، مولانا ابوبکر بھی موجود تھے ۔ چوہدری جاوید اقبال نے فیتہ کاٹ کر اسلامک سلائی سنٹر کا افتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :