دنیا اب گلوبل ویلج میں تبدیل ہو چکی ہے ‘محکمہ اطلاعات کو جدید خطوط پر استوار کرنے ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات اگست

مزید کشمیر کی خبریں

وقت اشاعت: 11/08/2016 - 15:29:27 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 15:29:27 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 15:27:11 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 15:27:11 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 15:27:11 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 15:26:12 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 15:08:07 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 15:08:07 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 15:07:34 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 15:07:34 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 15:07:34
پچھلی خبریں - مزید خبریں

مظفر آباد

دنیا اب گلوبل ویلج میں تبدیل ہو چکی ہے ‘محکمہ اطلاعات کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اسے مثالی محکمہ بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائیں گے ‘روایتی سیاست کو مسترد کرتے ہیں ‘ عوام نے مسلم لیگ ن کو مینڈیٹ دیا ہے ‘محکمہ اطلاعات روایتی طریقوں کو چھوڑ کر جدید ٹیکنالوجی کو اپنا کر اپنی کارکردگی میں نکھار پیدا کرے

آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات ،سیاحت و آئی ٹی مشتاق احمد منہاس کا تقریب سے خطاب

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست ۔2016ء )آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات ،سیاحت و آئی ٹی مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ دنیا اب گلوبل ویلج میں تبدیل ہو چکی ہے ‘محکمہ اطلاعات کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اسے مثالی محکمہ بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائیں گے ۔روایتی سیاست کو مسترد کرتے ہیں ‘ عوام نے مسلم لیگ ن کو مینڈیٹ دیا ہے ۔

محکمہ اطلاعات روایتی طریقوں کو چھوڑ کر جدید ٹیکنالوجی کو اپنا کر اپنی کارکردگی میں نکھار پیدا کرے۔ محکمہ کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے اسے مثالی محکمہ بنائیں گے۔ محکمہ اطلاعات ریاست کا چہرہ ہے۔ ریاست میں ہونے والی تعمیر وترقی و خوشحالی اور تحریک آزادی کشمیر کی جدوجہد کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے میڈیا کا رول انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کے ویژن اور وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں ریاست کی تعمیر و ترقی و خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔تمام ملازمین محنت ، لگن اور خدمت خلق کے جذبہ کے تحت اپنے فرائض منصبی انجام دیں ۔ اطلاعات میں مزید اصلاحات لائی جائیں گی تاکہ محکمہ کی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

محکمہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا میرٹ اور انصاف کے مطابق سب مل کر محکمہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔شاندار سروس مکمل کرنے کے بعد ر یٹائرمنٹ پر سید سلیمان شاہ کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اطلاعات نے محکمہ کے سینئر فوٹو گرافر

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

11/08/2016 - 15:26:12 :وقت اشاعت