تحقیقات جاری ، سانحہ کوئٹہ میں ”را“ کے ملوث ہونے کے امکان کو نظر انداز نہیں کیا ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات اگست

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 11/08/2016 - 15:14:11 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 15:09:15 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 14:55:44 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 14:54:18 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 14:54:16 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 14:54:16 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 14:47:43 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 14:37:14 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 14:36:21 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 14:30:45 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 14:29:35
پچھلی خبریں - مزید خبریں

اسلام آباد

تحقیقات جاری ، سانحہ کوئٹہ میں ”را“ کے ملوث ہونے کے امکان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا‘پاکستان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست ۔2016ء) دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ میں ”را“ کے ملوث ہونے کے امکان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ‘ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں ‘ بھارتی ایجنسیاں پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث رہی ہیں ‘ مقبوضہ کشمیر سے پاکستانی کی گرفتاری کے بھارت الزام کو مسترد کرتے ہیں‘ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش ہے ‘ گرفتار کئے جانے والے امریکی جاسوس کے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ‘ اس کوویزا جاری کرنے والے کی ذمہ داری کے تعین کیلئے تحقیقات جاری ہیں ‘ افغانستان میں کریش لینڈ کرنے والے عملے کو بازیاب کرانے کیلئے کوششیں جاری ہیں‘ سعودی عرب میں متاثرہ پاکستان کے ملازمین کیلئے 90 کیمپ لگائے گئے ہیں اور خوراک اور میڈیکل کی سہولیات دی جا رہی ہیں۔

جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں پر شدید تشویش ہے۔ پاکستان نے عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر انسانی حقوق کی تنظیموں ‘ اقوام متحدہ ‘ آزربائیجان ‘ ترکی نے مذمت کی ہے اور امریکہ اور چین نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن سے زخمی ہونے والوں کے علاج کیلئے وزیر اعظم نے پیشکش کی ہے اور عالمی برادری پر زخمیوں کے علاج کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں 7 لاکھ سے زائد بھارتی افواج کی موجودگی سے یہ دنیا کا سب سے بڑاملٹری زون بن گیا ہے۔ بھارتی افواج بلا رکاوٹ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر معافی نہیں ہونی چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے جاسوسی کے الزامات پر بلیک لسٹ ہونے والے امریکی شہری میتھیو باریٹ کو اسلام آباد میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں تحقیقات جاری ہیں۔ وزارت داخلہ ہمارے ساتھ رابطے میں ہے ۔ ویزا جاری کرنے والے کی ذمہ داری کا تعین کیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے لوگوں کو ملک میں داخل ہونے سے روکا جا سکے۔



اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

11/08/2016 - 14:54:16 :وقت اشاعت