کوئی طاقت کشمیر کو بھارت سیالگ نہیں کرسکتی،بھارتی وزیرداخلہ

جمعرات 11 اگست 2016 14:26

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی طاقت کشمیرکوبھارت سے الگ نہیں کرسکتی، وزیراعظم نریندرمودی کی زیرصدارت آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی ، میڈیارپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ہٹ دھرمی اور ظلم و زیادتی جاری ہے،وزیر داخلہ راج ناتھ نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی طاقت کشمیرکوبھارت سیالگ نہیں کرسکتی۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر کسی افسوس کا اظہارنہیں کیا ہے لیکن دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے کہا کہ کشمیرمیں سیاسی جماعتوں اوراعتدال پسندگروپوں سے بات چیت پرتیارہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت تمام جماعتوں کے نمائندوں پرمشتمل وفدجموں میں کشمیربھیجنے کوتیارہے۔ راج ناتھ سنگھ نے بتایا کہ وزیراعظم نریندرمودی کی زیرصدارت آل پارٹیز کانفرنس جمعے کوہوگی ۔راج ناتھ سنگھ نے بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کوئی طاقت کشمیرکوبھارت سے الگ نہیں کرسکتی۔

متعلقہ عنوان :