پال پوگبا دنیا کے سب سے مہنگے فٹبال کھلاڑی بن گئے

جمعرات 11 اگست 2016 14:02

پال پوگبا دنیا کے سب سے مہنگے فٹبال کھلاڑی بن گئے

مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اگست۔2016ء)فٹ بال کا مڈ فیلڈر معاوضہ 12ارب 70کروڑ روپے لے کر پال پوگبا دنیا کے سب سے مہنگے فٹ بال کھلاڑی بن گئے۔

(جاری ہے)

انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے اطالوی کلب یووینٹس سے پال پوگبا کی خدمات 8کروڑ 90لاکھ پاؤنڈ میں خرید لیں،پوگبا کو چار سال قبل مانچسٹر یونائیٹڈ نے ہی صرف 15لاکھ پاؤنڈ کے عوض یووینٹس کو فروخت کیا تھا۔فرانس سے تعلق رکھنے والے 23سالہ پال پوگبا نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ 5سال کا معاہدہ کیا ہے۔۔