تحریک انصاف جان بوجھ کر ٹی او آرز کمیٹی سے ہٹ رہی ہے، زمرد یاسمین رانا

جمعرات 11 اگست 2016 14:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اگست۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف جان بوجھ کر ٹی او آرز کمیٹی سے ہٹ رہی ہے۔ پی ٹی آئی کلچر فارن فنڈنگ کا سنگین مقدمہ ہے، پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے کہ وہ سوچی سمجھی سازش کے تحت سازش کر رہے ہیں جبکہ فارن فنڈنگ عمران خان کے خلاف مقدمہ چل رہا ہے اس حوالے سے ثبوت پیش کریں گے۔

ا نہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی بنیاد ٹیکس چوروں اور اعلیٰ طبقے کے خلاف رکھی گئی تھی۔ عمران خان نے احتساب کا ڈونگ رچایا، پہلے کرکٹ کے ہیرو بنے پھر مشرف کے ہیرو بنے آج کرپشن ، منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے ہیرو نکلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دائیں بائیں اے ٹی ایم اور زمینوں پر قبضہ مافیا کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک کا چل رہا ہے اور دوسرے کے خلاف نیب میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے جو اکٹھے ہو کر چور چور کر رہے ہیں، ریفرنس آپ کو نااہل کرانے کے لئے دائر کیا گیا ہے۔

عمران نے ٹیکس چوری کی نہیں لانڈرنگ اور ناجائز اثاثے بنائے اور اپنی آمدن کو کم ظاہرکیا ۔ اب وہ چھپیں نہیں باہر نکلیں اور انہیں اپنی اے ٹی ایم مشینوں کا حساب دینا ہو گا، ایک کے خلاف نیب اور دوسرے نے قرضہ معاف کرایا، آپ نے نااہلی چھپانے کی کوشش کی اور آپ نے عمران خان کو جہاز اس لئے دیا ہے کہ آپ کے کرتوت چھپ سکیں۔

متعلقہ عنوان :