نیویارک سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا

جمعرات 11 اگست 2016 13:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اگست۔2016ء) نیویارک سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرانے سے جہاز میں معمولی خرابی پیدا ہوئی ہے جسے انتظامیہ نے فوری مرمت کے بعد تفصیلی جائزہ کے لئے کراچی بھجوادیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پرواز سے پرندہ ٹکرانے سے ریڈار سسٹم میں بھی معمولی خرابی پیدا ہوئی تھی جسے لاہور ہی میں درست کردیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :