یمن: سعودی اتحادی فضائیہ کا باغیوں کے ٹھکانوں پر حملہ، 15 افراد ہلاک

جمعرات 11 اگست 2016 13:35

صنعا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اگست۔2016ء) سعودی اتحادی فضائیہ نے حوثی باغیوں کے زیر قبضہ یمنی دارالحکومت صنعاء پر فضائی حملے کیے ہیں۔ حملوں میں 15 افراد ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق فضائی حملے میں ایک فیکٹری کو نشانہ بنایا گیا۔ حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد فضائی حملے دوبارہ شروع کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :