سانحہ کوئٹہ میں شہیدوکلاء،صحافی حضرات کے لواحقین کے دکھ دردمیں برابرکے شریک ہیں‘امن ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات اگست

مزید کشمیر کی خبریں

وقت اشاعت: 11/08/2016 - 15:07:34 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 15:03:25 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 15:03:25 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 15:03:25 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 14:30:46 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 13:34:15 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 13:26:46 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 13:26:46 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 13:26:46 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 13:25:52 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 13:25:52
پچھلی خبریں - مزید خبریں

میر پور

میر پور شہر میں شائع کردہ مزید خبریں

وقت اشاعت: 15/02/2017 - 14:20:20 وقت اشاعت: 15/02/2017 - 14:20:24 وقت اشاعت: 14/02/2017 - 18:36:52 وقت اشاعت: 13/02/2017 - 14:47:40 وقت اشاعت: 13/02/2017 - 14:47:42 وقت اشاعت: 13/02/2017 - 16:08:00 میر پور کی مزید خبریں

سانحہ کوئٹہ میں شہیدوکلاء،صحافی حضرات کے لواحقین کے دکھ دردمیں برابرکے شریک ہیں‘امن کے دشمن جان لیں پوری قوم دہشتگردی کیخلاف بڑی سے بڑی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے

مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کی میرپور سٹی کی جنرل سیکرٹری محتر مہ میمونہ شاہ کا بیان

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست ۔2016ء)کوئٹہ سول ہسپتال میں ہونے والے سانحہ میں شہیدوکلاء،صحافی حضرات کے لواحقین کے دکھ دردمیں برابرکے شریک ہیں۔امن کے دشمن جان لیں پوری قوم دہشتگردی کے خلاف بڑی سے بڑی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے۔پاکستان کے قیام کیلئے قوم نے بڑی قربانی کانذرانہ دے رکھاہے۔دہشتگرداپنے ناپاک عزائم کوکبھی پورانہیں کرسکتے۔

کوئٹہ سول ہسپتال اورصدرباربلوچستان ہائی کورٹ بلال انورکاسی کے وکلاء اورصحافی بھائیوں کاخون رائیگاں نہیں جائیگا۔پاکستان کی عوام نے پچھلے کئی سالوں سے پاکستان کی خاطربڑی بڑی قربانیاں دیں۔وکلابرادری کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے نوجوانوں نے بھی دہشتگردی کی سلگتی آگ کوٹھنڈاکرنے کیلئے اپنے خون کے نذرانے پیش کیئے۔دہشگردی کے خلاف پوری قوم متحدہے۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی سٹی میرپور کی جنرل سیکرٹری محتر مہ میمونہ شاہ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ دہشتگردی نے ملکی سالمیت کوختم کرنے کیلئے اپناپورازورلگایامگرپاکستان کی جرت مندقوم نے ان کے تمام ارادوں میں پانی پھیردیا۔کوئٹہ کے مقام پرہونے والے ہشتگردی کے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔پوری قوم دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوارکی طرح ہیں۔

پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے قوم ہرقسم کی قربانی دینے

مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

11/08/2016 - 13:34:15 :وقت اشاعت