کشمیری عوام نے آزادی کی تحریک کیلئے جوقربانیاں دیں رائیگاں نہیں جائیں گی ‘آزادی کشمیریوں کامقدرہے وہ دن دورنہیں جب کشمیرآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گا

مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سعودی عرب راجہ سعد خان کی مقبوضہ کشمیرمیں جاری ظلم وستم کی شدیدمذمت

جمعرات 11 اگست 2016 13:26

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء ) مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سعودی عرب راجہ سعد خان نے مقبوضہ کشمیرمیں جاری ظلم وستم کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری عوام نے آزادی کی تحریک کے لیے جوقربانیاں دیں رائیگاں نہیں جائیں گی آزادی کشمیریوں کامقدرہے وہ دن دورنہیں جب کشمیرآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گا ‘بھارت مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیلنا بند کر ئے نہتے کشمیریوں پر لاٹھی چارج اور بلا اشتعیال فائرنگ کے واقعات پر اقوام عالم کو نوٹس لینا چاہے کشمیر کی جاری پر امن تحریک کامیابی سے ہمکنار ہو گئی کارکنان مسلم لیگ ن مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم وستم کے خلاف قلمی جہاد جاری رکھیں کارکنان مسلم لیگ ن مقبوضہ کشمیرمیں جاری ظلم وبربریت کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

(جاری ہے)

شہداکشمیرکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ہم اقوام عالم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیرمیں جاری ظلم وستم کے خاتمہ کے لیے فوری اقدامات اٹھائے۔کشمیریوں کی پرامن تحریک آزادی کشمیراپنی منزل کوپہنچ کررہے گی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیاکہ نمائندگان سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکے عوام پربھارتی سامراج کی جانب سے بہتے کشمیریوں پرجوظلم کیاجارہاہے اس کی کارکنان مسلم لیگ ن شدیدالفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

مقبوضہ کشمیرکے عوام نے جس جرات کے ساتھ تحریک آزادی کشمیرکوجاری رکھاخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اقوام عالم لونڈی کاکردارچھوڑکراپنی ٹانگوں میں جان ڈالے۔مقبوضہ کشمیرمیں جاری دہشت گردی کانوٹس لے انھوں نے کہاکہ حق خودارادیت کشمیریوں کاپیدائشی حق ہے۔اگرمقبوضہ کشمیرمیں لگی آگ پرقابونہ پایاگیاتویہ آگ پورے ایشیاء کولپیٹ میں لے لے گی۔

متعلقہ عنوان :