آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد کے مختلف تھانوں میں سیاسی کلچر ختم کیا جائے ‘عوام کو جھوٹی اور بے بنیاد درخواستوں پر تنگ کرنا روز کا معمول بن گیا ‘انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر نوٹس لیں ‘عوامی مطالبہ

جمعرات 11 اگست 2016 13:25

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء ) آزادکشمیر بھر سمیت دارلحکومت مظفرآباد کے مختلف تھانوں میں سیاسی برادریوں کا کلچر عام ہے تھانوں میں پولیس کی اپنی اپنی حکومت قائم ہے کسی کے خلا ف جھوٹی درخواست ہوتو اس پر فوری نوٹس لیکر بے گناہ شہریوں کو تنگ کیا جائے گا ان کو کوئی روکنے والا نہیں محکمہ پولیس کے اعلیٰ افسران بھی اپنے دفاتر وں میں بیٹھ کر ان درخواستوں پر دھڑا دھڑ دستحط کر کے فوری کاروائی کے احکامات دے دیتے ہیں ان درخواست کو پڑھنا بھی گوارہ نہ کریں گے اگر کوئی میرٹ پر درخواست دے تو ان کا کس جماعت کے ساتھ تعلق ہے اور کس خاندان سے ہونا ضروری ہے اگر اس تھانے میں اکثریت راجہ یا چوہدری کی ہوگی تو پھر کام ہوگا جو کہ سوالیہ نشان ہے ؟۔

متعلقہ عنوان :