مسلم لیگ (ن) کوآزادکشمیر میں عوامی مینڈیٹ وزیراعظم نوازشریف کی عوام ووطن دوست ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات اگست

مزید کشمیر کی خبریں

وقت اشاعت: 11/08/2016 - 13:26:46 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 13:26:46 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 13:25:52 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 13:25:52 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 13:25:52 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 13:24:58 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 13:04:52 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 13:03:49 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 13:03:49 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 13:03:48 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 13:01:28
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کوٹلی

مسلم لیگ (ن) کوآزادکشمیر میں عوامی مینڈیٹ وزیراعظم نوازشریف کی عوام ووطن دوست پالیسیوں ‘سردارسکندرحیات کے تعمیروترقی کے کارناموں اوروزیراعظم راجہ فاروق حیدرکی انتھک محنت کے باعث ملا ہے

آزادکشمیرکے وزیرمال سردارفاروق سکندر کا بڑے استقبالیہ اجتماعات سے خطاب

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست ۔2016ء )آزادکشمیرکے وزیرمال سردارفاروق سکندرنے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) کوآزادکشمیرمیں جہاں وزیراعظم نوازشریف کی عوام ووطن دوست پالیسیوں اور سردارسکندرحیات خان کے تعمیروترقی کے کارناموں ووزیراعظم راجہ فاروق حیدرکی انتھک محنت کے باعث کامیابی ملی‘ وہاںآ زادکشمیرکی عوام نے پیپلزپارٹی کی بداعمالیوں،کرپشن، ڈی میرٹ ، برادری ازم کی سیاست کے باعث اور ایک عذاب جوان پرگزشتہ دس سال سے مسلط تھا کواتارنے کے لیے ن لیگ کوبھاری مینڈیٹ دے کر فتح سے ہمکنارکیا پی پی پی کوآزادکشمیرمیں جب بھی اقتدارملااس نے گندپھیلایا1975میں جب پی پی پی کوآزادکشمیرمیں ایف ایس ایف کے ذریعے اقتدارملاتوبھٹوصاحب نے ایک بارمظفرآبادمیں خطاب کرتے ہوئے کہاتھاکہ پی پی پی آزادکشمیرکی حکومت نے جوگندپھیلایاہے وہ پاکستان کے سب دھوبی بھی نہیں دھوسکتے پانچ سالہ پی پی پی کادورسیاہ ترین اورظلم پرمبنی دورتھاملازمین کے انتقام اوربرادری ازم کی بنیادوں پرتبادلے کئے گئے میرٹ کی دھجیاں بکھیری گئیں وزیراعظم راجہ فاروق حیدرانصاف پسنداورقانون وضابطے کے مطابق سسٹم چلانے والی شخصیت ہیں لیگی ورکرزکوتعاون کرناہوگاآزادکشمیرکوٹریک پرچلانے کے لیے حکومت کے ہاتھ مضبوط کرناہونگے آزادکشمیرمیں اب ہوٹرزکی نہیں بلکہ عوامی خدمت کی سیاست چلے گی ان خیالات کااظہارانہوں نے آزادکشمیرکابینہ میں وزارت کاقلمدان سنبھالنے کے بعدآبائی شہرکوٹلی آمدپرہولاڑسے لے کرکوٹلی پی ڈبلیوڈی ریسٹ ہاؤس تک مختلف مقامات جن میں ہولاڑ،کھوڑی، بھرنڈ،پھوٹہ،سہنسہ،ترئیاں،سہرمنڈی،گلپور،بڑالی،گلہارکالونی،دھرنگ،شہیدچوک،پی ڈبلیوڈی ریسٹ ہاؤس شامل ہیں میں منعقدہ بڑے استقبالیہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیاوزیرمال سردارفاروق سکندرکاجگہ جگہ تاریخی وشانداراستقبال کیاگیاان پرپھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں گلے میں ہارڈالے گئے ہولاڑسے کوٹلی تک دوگھنٹے کاسفربارہ گھنٹوں میں طے کیاسردارفاروق سکندرنے اپنے خطاب میں کہاکہ پی پی پی آزادکشمیرحکومت کی نااہلی اس سے بڑھ کراورکیاہوسکتی ہے کہ وہ زلزلے کے پیسے بھی نہیں خرچ کرسکے صدرہاؤس اوروزیراعظم ہاؤس کی تعمیرپراربوں روپے لگائے گئے جوابھی تک مکمل نہ ہوسکے آزادکشمیرکے عوام پرگزشتہ دس سال تک عذاب کی حکومت مسلط رہی آزادکشمیر کے خزانے کوبیدردی سے لوٹاگیاانہوں نے کہاکہ آزادکشمیرکی سرکاری گاڑیوں کااتاپتاہی نہیں کہ وہ کدھرگئیں پی پی پی کے وزراء نے حکومت ختم ہوتے ہی دفاترکی کرسیاں،قالین اورپردے تک غائب کردیئے ایڈمنسٹریٹرز،کوآرڈنیٹرزاورمشیروں کی فوج بھرتی کی گئی مسلم لیگ ن نے جس طرح پنجاب کوبدلاہے اسی طرح آزادکشمیرکوبدلیں گے نیاآزادکشمیرن لیگ بنائے گی آزادکشمیر میں گزشتہ دس سال سے رکاہواترقی کاپہیہ دوبارہ چل پڑاہے سردارفاروق سکندرنے کہاکہ حالیہ انتخابات میں یوتھ نے مثالی کرداراداکیاہے یوتھ کی کاوشوں سے آزادکشمیربھرمیں ن لیگ نے کامیابی حاصل کی ہے یوتھ تحریک انصاف یاپیپلزپارٹی کے ہاتھ نہیں بلکہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے آزادکشمیرحکومت کووزیراعظم راجہ فاروق حیدرصاف شفاف اندازسے چلاناچاہتے ہیں اداروں کی اصلاح کرینگے پیپلزپارٹی نے ڈی سی کی پوسٹ پر تحصلیدار لیول کے بندوں کوایڈجسٹ کیاہے آزادکشمیرکوصحیح ڈگرپرچلائیں گے عوام کی خدمت ہمارامشن ہے عوام کے اعتماد پرپورااتریں گے کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی مسلم لیگ ن آزادکشمیرکوماڈل سٹیٹ بنائے گی۔

11/08/2016 - 13:24:58 :وقت اشاعت