نیشنل کمبائنڈ فیڈرل کپ آئندہ ماہ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جائے گا

جمعرات 11 اگست 2016 13:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء)پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام نیشنل کمبائنڈ فیڈرل کپ آئندہ ماہ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی کے مطابق چمپئن شپ میں مینز سنگلز ‘ مینز ڈبلز‘ لیڈیز سنگلز ‘ لیڈیز ڈبلز ‘ بوائز انڈر 18- اور بوائزانڈر 14- کے مقابلے کھیلے جائیں گے-