جدہ:سعودی عرب میں 16سال میں 92,000افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوئے: رپورٹ

جمعرات 11 اگست 2016 12:59

جدہ:سعودی عرب میں 16سال میں 92,000افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوئے: رپورٹ

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2016ء) :جنرل ڈائریکٹوریٹ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں 1999سے لیکر 2015تک مختلف ٹریفک حادثات میں 92,000 افراد جاں بحق ہوئے۔ جبکہ ہسپتالوں کے 32 فیصد حصے پر ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والے مریضوں نے وقت گزارا۔پچھلے پانچ سالوں میں ڈرفٹنگ کرنے والے 449 مقدمات کی عدالتی کاروائی ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

جنرل ڈائیریکٹوریٹ کے ذرائع کے مطابق پچھلے نو ماہ میں شہریوں کی طرف سے کارڈرفٹنگ کی 7,423خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ۔ جن میں 7,180سعودی شہری جبکہ 263غیر ملکی شہری شامل ہیں۔ پچھلے سال کار ڈرفٹنگ کرنے والوں کی تعداد 8,454رہی ۔جن میں 7,812سعودی اور644غیر ملکی شامل تھے۔ پچھلے سولہ سالوں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 4,95000بتائی گئی ہے ۔ مملکت میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیئے نئے قوانین بنانے پر زور دیا جا رہا ہے ۔