محکمہ صحت عامہ کی جانب سے ماں اور بچے کا ہفتہ کے لگائے جانے والے بڑے بڑے بینرز اور اشتہارات کھوہ کھاتے

جمعرات 11 اگست 2016 12:28

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) آزادکشمیر سمیت مظفرآباد کے مختلف ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں کے باہر بڑے بڑے بینرز لگائے گئے ہیں جن پر تاریخ درج ہے کہ یہ ہفتہ ماں اور بچے کا ہفتہ قرار دیا گیا ہے جس میں محکمہ صحت عامہ کی جانب سے ماں اور بچے کی صحت کے لئے اور نشونما کے لئے انجکشن اورادویات فری دی جائے گی جبکہ اس پر صحت عامہ کی جانب سے ماں اور بچے کے ہفتے کے لئے لاکھوں روپے کی ادویات اور انجکشن مختلف ڈسپنسری اور ہسپتالوں میں چھوڑ رکھیں ہیں مگر چہلہ بانڈی واحد سرکاری ہسپتال ہے جس کی انچارج گزشتہ سالوں اس ہسپتال میں تعینات ہے اس کا کہنا ہے کہ میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا جو مرضی آئی میں کرتی ہوں دور دراز سے آنے والی خواتین چہلہ بانڈی ہسپتال سے خالی ہاتھ واپس جانے پر مجبور ہے جبکہ ڈاکٹر محمود نامی شخص عرصہ دراز سے ہسپتال میں ہفتے میں صرف ایک یا دور بار بیٹھتے ہے میڈیا نے جب خاتون اصل حقائق جاننے کے لئے چہلہ بانڈی ہسپتال بھیجی تو وہاں پر موجود نر سوں نے کہا کہ ماں اور بچے کے لئے یہاں کوئی ادویات نہیں ہیں باہر جو بینر لگا ہوا ہے وہ محکمہ صحت عامہ اور دیگر اداروں کو بے وقوف بنانے کے لئے لگا رکھیں ہیں جو ادویات ملی ہیں وہ صرف عملے کے لئے ہیں جبکہ وہاں موجود درجنوں خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اگر ماں اور بچے کی ادویات ان ہسپتالوں میں نہیں ہیں تو بلاوجہ ہمیں گھروں سے کوئی بلایا جاتا ہے انھوں نے DG محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ چہلہ بانڈی میں سرکاری ہسپتال یا تو بند کیے جائے یا تو عملہ تبدیل کیا جائے جو عوام کی خدمت کر سکیں بصورت دیگر موجودہ ہسپتال سے عوام کو کوئی سہولت نہیں ہے جو ہسپتال صبح10بجے کھولتی ہے اور 2بجے بند ہوجاتی ہے اس کے بعد بلڈ پریشر ،شوگر اور دیگر ٹیسٹ کے باقاعدہ پیسے لیتے ہیں ہسپتال میں موجود ڈاکٹر شرمین کا کہنا ہے کہ یہ سرکاری شیڈیول ہے ہسپتال 4گھنٹے کھلے گا ا س کے بعد ہمارا اپنا وقت ہوتا ہے ۔