جدہ:76,000سے زائد ناخواندہ سعودی شہری سرکاری ملازمتیں کر رہے ہیں

جمعرات 11 اگست 2016 12:13

جدہ:76,000سے زائد ناخواندہ سعودی شہری سرکاری ملازمتیں کر رہے ہیں

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2016ء) : سرکاری طور پر جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق تقریباََ76,459 ناخواندہ سعودی شہری حکومتی اداروں میں پچھلے پندرہ سال سے ملازمتیں کر رہے ہیں۔ سرکاری ادروں میں ناخواندہ افراد کی تعداد 2012میں 97,070تھی جو کہ 2015میں کم ہو کر 69961رہ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ ناخواندہ خواتین کی تعداد 2012میں 5,791تھی جو کہ اگلے سال بڑھ کر 6,498ہو گئی ۔ حکومتی اداروں میں مختلف قسم کی تعلیمی قابلیت رکھنے والے افراد کی تعداد 2012سے 2013تک 47,17,127رہی۔ سکینڈری سکول سرٹیفیکٹ رکھنے والے افراد کی تعداد 14,89,291 تھی۔ حکومتی اداروں میں پی ایچ ڈی ڈگری والے 29,142افراد کی پچھلے پندرہ سال سے ملازمتیں کر رہے ہیں۔ 2012میں خواتین پی ایچ ڈی کی تعداد 7,416تھی۔ جو 2013میں کم ہو کر 4,465رہے گئی۔