نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کی نگرانی کیلئے اعلیٰ سطح کی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ ‘

وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے نمائندے وفاقی، صوبائی حکومتوں کی متعلقہ ایجنسیاں بھی ٹاسک فورس کا حصہ ہوں گی۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے نتیجہ خیز،بروقت ایکشن یقینی بنائیں۔ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل اورموثر عملدرآمد میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے نتیجہ خیز،بروقت ایکشن یقینی بنایا جائے۔وزیراعظم نوازشریف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 11 اگست 2016 12:04

نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کی نگرانی کیلئے اعلیٰ سطح کی ٹاسک فورس ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 11 اگست۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کی نگرانی کیلئے اعلیٰ سطح کی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ملکی سیکورٹی سے متعلق اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، وفاقی وزراءچودھری نثار علی خان، اسحاق ڈار ، قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر، ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان، ڈی جی ایم او اور دیگر اہم حکام شریک ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی بی، ڈی جی ایم او بھی اجلاس میں شریک تھے۔اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا ۔ اس کے علاوہ نیشنل ایکشن پلان میں ترمیم اور توسیع کے معاملات پر بھی غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں آپریشن ضرب عضب اور ملک بھر میں جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں پیشرفت اور کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا۔ سانحہ کوئٹہ کے بعد ملک کی سیکورٹی سے متعلق وزیراعظم کی زیر صدارت یہ چوتھا اجلاس تھا۔

وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے نمائندے وفاقی، صوبائی حکومتوں کی متعلقہ ایجنسیاں بھی ٹاسک فورس کا حصہ ہوں گی۔اجلاس کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے نتیجہ خیز،بروقت ایکشن یقینی بنائیں۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل اورموثر عملدرآمد میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے نتیجہ خیز،بروقت ایکشن یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں غیر ملکی عناصر کی سرکوبی کیلئے موجودہ کوششیں فوری تیز کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ذرائع کے مطابق صوبائی حکومتوں کونیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد میں ممکنہ رکاوٹوں اورتعاون کےامورکا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ وزیرداخلہ اور عسکری حکام کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد پربریفنگ بھی دی گئی۔دریں اثناءوزیراعظم نواز شریف نے اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پغام میں کہا ہے کہ حکومت نے اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی پیدا کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے۔

قائداعظم کی سوچ کے مطابق اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کام کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ قومی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو تسلیم کرتے ہیں۔ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی پیدا کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے ، یہ دن پاکستان میں رہنے والی اقلیتوں کی طرف سے دی گئی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت قائد کی سوچ کے مطابق اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کام کر رہی ہے۔ آئین پاکستان کے مطابق تمام اقلیتی برادری کو مساوی حقوق دینے کا عزم رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک میں برداشت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہماری اخلاقی، سماجی ذمہ داری ہے، اقلیتی برادری پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :