تھائی لینڈ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام،ملائیشیا میں مرغیوں کے ٹرک سے چھ بچے برآمد

جمعرات 11 اگست 2016 11:50

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) ملائیشیا میں انسانی اسمگلنگ کے لیے اغوا کیے گئے چھ بچوں کو بازیاب کرالیا گیا ہے، سنگاپور کے میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ان بچوں کو تھائی لینڈ لے جایا جارہا تھا جہاں انہیں قتل کرکے ان کے اعضا نکالے جانے تھے۔

(جاری ہے)

ملائیشیا میں مرغیوں کے ایک ٹرک سے چھ بچے برآمد کیے گئے، ان بچوں کو ہاتھ پاوں باندھ کر بڑے ڈبوں میں بند کیا گیا تھا، بتایا جارہا ہے کہ ان بچوں کو اغوا کرکے تھائی لینڈ لے جایا جارہا تھا۔بچوں کو نشہ آور انجکشن لگاکر بے ہوش کیا گیا تھا، سنگاپور کے میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ان بچوں کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ نے اغوا کیا تھا، اغوا کیے گئے بچوں کو قتل کرکے ان کے اعضا نکال لیے جاتے ہیں،

متعلقہ عنوان :