لیبیا کی فورسز کاداعش کے ہیڈکوارٹر پرقبضہ،اسپتال،یونیورسٹی کا کنٹرول بھی حاصل
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات اگست

لیبیا کی فورسز کاداعش کے ہیڈکوارٹر پرقبضہ،اسپتال،یونیورسٹی کا کنٹرول بھی حاصل

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست ۔2016ء)لیبیا کی ملیشیا جسے امریکہ کی حمایت حاصل ہے نے کہاہے کہ انھوں نے سرت شہر میں خود کو دولت اسلامیہ کہلانے والے شدت پسند تنظیم کے ہیڈکوارٹر کا کنٹرول حاصل کر لیا ۔ فورسز نے سرت میں ابن سینا ہسپتال اور یونیورسٹی کیمپس کا کنٹرول بھی حاصل کر لیا ،ادھر داعش نے سرت میں لیبیا کا ایک لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے جس کے بعد حکومتی فورسز نے بتایا ہے کہ ایک طیارے سے ان کا رابطہ ختم ہو گیا ہے اس طیارے پر دو افراد سوار تھے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت کی وفادار فورسز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اواگدوگو (کنونشن) سینٹر ہمارے قبضے میں ہے۔

عراق اور شام کے باہر سرت دولت اسلامیہ کا سب سے مضبوط گڑھ تسلیم کیا جاتا ہے اور یہ شہر فروری سنہ 2015 سے اس شدت پسند تنظیم کے زیر کنٹرول ہے۔حکومت حمایتی فورسز کا کہنا تھا کہ دولت اسلامیہ کے جنگجو اب بھی سرت

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

11/08/2016 - 11:30:44 :وقت اشاعت