اوباما اور ہلیری داعش کے بانی ہیں،، ٹرمپ

جمعرات 11 اگست 2016 11:30

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) رپبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ داعش جنگجو بہت سے پہلووٴں سے صدر اوباما کا احترام کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ اورہلیری داعش کے بانی ہیں،امریکی ٹی وی کے مطابقرپبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست فلوریڈا کے شہر فورٹ لاڈرڈیل میں تقریر کرتے ہوئے کہاکہ وہ (دولتِ اسلامیہ والے) بہت سے پہلووٴں سے صدر اوباما کا احترام کرتے ہیں۔

وہ دولتِ اسلامیہ کے بانی ہیں۔انھوں نے اس بات پر زور دینے کے لیے اسے تین بار دہرایا۔اس تقریر میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے اوباما کا پورا نام لیا ،براک حسین اوباما۔ٹرمپ نے اپنی حریف ہلیری کلنٹن کو بھی ملوث کرتے ہوئے کہا کہ وہ دولتِ اسلامیہ کی شریک بانی ہیں۔