وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا سکیورٹی اجلاس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 اگست 2016 11:27

وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا سکیورٹی اجلاس

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اگست 2016ء ) : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا سکیورٹی اجلاس شروع ہوچکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے سکیورٹی اجلاس میں سیاسی اور عسکری قیادت شریک ہے۔ آج ہونے والے اس اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد کو مزید تیز کرنے اور دہشتگردی کے خلاف قوانی اور سزاؤں کو مزید سخت کرنے سے متعلق سفارشات پیش کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ گذشتہ روز وزیر اعظم نوا زشریف کی زیر صدارت ہوئے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان اور دہشتگردی کے خاتمکے کے لیے وفاق ، صوبائی حکومتوں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے مابین مکینزم کو مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا علاوہ ازیں گذشتہ اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف سزاؤں کو مزید سخت کرنے اور ملک بھر میں کومبنگ آپریشن کا دائرہ کار مزیر وسیع کرنے سے متعلق بھی اہم فیصلے کیے گئے۔ تاہم آج کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان سمیت دہشتگردی کے خلاف سخت قوانین کی سفارشات پیش کیے جانے کا امکان ہے علاوہ ازیں ملک بھر میں جاری نیشنل ایکشن پلان کی رفتار پر بھی بات کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :