بارش سے تباہی جاری ، چناب میں طغیانی ، 60 سے زائد دیہات زیر آب آگئے

جمعرات 11 اگست 2016 11:13

لاہور /جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل پھر برس پڑے ، جھنگ کے قریب دریائے چناب میں طغیانی سے 60 سے زائد دیہات زیر آب آگئے۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل پھر برس پڑے۔ متعدد علاقوں میں ہلکی بوندا باندی اور رم جھم کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔

(جاری ہے)

موسم کا حال بتانے والوں نے موسلا دھار بارش کی نوید سنا ئی ۔

باغوں کے شہر لاہور میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ایک سے دو روز کے دوران ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں مزید مون سون بارشیں ہو سکتی ہیں۔ پنجاب ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کیبرساتی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :