امریکا میں ایک ترک ایڈمرل لاپتا ہوگئے‘نیٹو اتحادی کمان کے نورفوک کے صدر دفتر میں تعینات کمانڈر شناختی کاغذات دفترمیں چھوڑکر 22 جولائی کو لاپتا ہوگئے
میاں محمد ندیم جمعرات 11 اگست 2016 10:11
واشنگٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 11 اگست۔2016ء) امریکا میں ایک ترک ایڈمرل لاپتا ہوگئے ہیں جن کے لیے بتایا جاتا ہے کہ ا±نھوں نے پناہ کی درخواست کی ہے۔ اِس سے قبل ترک حکام نے ا±نھیں ملک واپس آنے کے احکامات جاری کیے تھے، تاکہ وہ فوجی جاسوسی کے الزامات پر قانونی چارہ جوئی کا سامنا کریں۔ترک بحریہ کے ریئر ایڈمرل، مصطفیٰ ا±گرلو ورجینا میں واقع نیٹو اتحادی کمان کے نورفوک کے صدر دفتر میں تعینات رہے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ اپنے شناختی کاغذات حوالے کرنے کے بعد، وہ 22 جولائی کو لاپتا ہوگئے۔15 جولائی کی بغاوت کے بعد گذشتہ ماہ ترک حکام نے ا±گرلو سے گھر لوٹنے کے لیے کہا تھا۔ایک ترک اہل کار نے بتایا ہے کہ ناکام بغاوت کے بعد امریکہ میں تعینات دیگر دو اہل کاروں کو ترکی واپس بلا لیا گیا تھا۔(جاری ہے)
تاہم ا±ن میں سے کسی کو بھی حراست میں نہیں لیا گیا۔
امریکی بحریہ کے ایک اہل کار نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ 100 سے زائد ترک فوجی اہل کار امریکہ میں ہیں، جن میں سے کچھ نیٹو کے اڈے پر جب کہ تبادلے کی بنیاد پر کچھ اہل کار امریکی فوجی اداروں سے منسلک ہیں۔اگرلو ا±ن سینکڑوں ترک فوجی عہدے داران میں سے ہیں جنھیں 22 جولائی کو اپنے فرائض سے علیحدہ کیا گیا تھا۔محکمہ خارجہ، یو ایس سٹیزن شپ اینڈ اِمی گریشن سروسز اور ہوم لینڈ سکیورٹی کے محکمے نے ابھی تک اگرلو کے معاملے پر کوئی بیان نہیں دیا۔ اگرلو کے بارے میں معلومات کے تقاضے پر نیٹو نے اخباری نمائندوں سے کہا ہے کہ وہ ترک حکومت سے رابطہ کریں۔ترکی میں اگرلو کو ازمیر میں 2011 کی سازش کے ایک مقدمے میں شامل تفتیش کیا گیا تھا، جس میں بحریہ کے کئی دیگر افسران شامل تھے۔ اگرلو کے کیس کی بنا پر امریکہ اور ترکی کے درمیان تعلقات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں کا سلسہ تھم گیا‘زندگی معمول پر آنے لگی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
آسٹریلیا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری کی سڈنی چاقو حملہ میں زخمی ہونے والے پاکستانی نوجوان کی ہسپتال میں عیادت
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات
-
کوئی پسند نہ پسند نہیں ، صحافیوں کوجلد برابری کی بنیاد پرپلاٹ مہیا کئے جائیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
نواز شریف نے کہاہمسائیوں سے لڑائی نہیں کرنی،دوستی کے دروازے کھولیں،دلوں کے دروازے کھولیں،راستے کھولیں‘مریم نوازشریف
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گیوراک کی ملاقات ، باہمی دلچسپی، دفاعی، تربیت اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال
-
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت بجلی شعبے کے حوالے سے اقدامات کے جائزہ پر اعلیٰ سطحی اجلاس کا دوسرا دور
-
وزیراعظم سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات
-
وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت بجلی شعبے کے حوالے سے اقدامات کے جائزے پر اعلی سطحی اجلاس کا دوسرا دور، بجلی کے ترسیلی نظام پر بریفنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.