ایمرٹس ائیرلائن کی جانب سے 3 اگست کے حادثے کے متاثرہ مسافروں کو 7 ہزار ڈالر معاوضہ ادا کرنے کا فیصلہ
محمد علی بدھ 10 اگست 2016 23:06
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2016ء) ایمرٹس ائیرلائن کی جانب سے 3 اگست کے حادثے کے متاثرہ مسافروں کو 7 ہزار ڈالر معاوضہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کی 3 تاریخ کو دبئی ائیرپورٹ پر ایمرٹس ائیرلائن کا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔
(جاری ہے)
حادثے میں طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا تاہم اس میں موجود 300 سے زائد مسافروں کو کو معجزاتی طور پر بچا لیا گیا تھا۔
اس دوران کئی مسافر زخمی ہو گئے تھے جبکہ ایک فائر فائٹر اپنی جان گنوا بیٹھا تھا۔ اب کمپنی نے اس حادثے کے متاثرہ تمام مسافروں کو 7 ہزار ڈالرز کا معاوضہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے تمام مسافروں کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ جبکہ شہید ہو جانے والے فائر فائٹر کے اعزاز میں دبئی سول ڈیفنس اکیڈمی کا ایک حال ان کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
-
یوپی سی5بار منتخب مسلمان سیاستدان بھارتی جیل میں زہر دیے جانے سے جاں بحق
-
بھارت میں بھی عدلیہ پر دبا ئوکا الزام، 600 وکلا کا چیف جسٹس کو خط
-
بائیڈن کی فنڈ ریزنگ کے موقع پر فلسطین کی حمایت میں ریلی
-
سورج گرہن،امریکا میں پائلٹس کیلئے وارننگ جاری
-
بھائی کا کیٹ مڈلٹن کیلئے نیک تمناوں کا اظہار
-
بھارت،کھانا اچھا نہ بنانے پر دادی پر تشدد، ویڈیو وائرل
-
سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین پر با اثربدھ راہب کو 4 سال قید کی سزا
-
سعودی عرب میں زبردست بارشوں کی پیشن گوئی
-
اذان میں تبدیلی سے متعلق شارجہ انتظامیہ نے وضاحت کر دی
-
بھارت، کرپشن میں ملوث سیاسی رہنما کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا
-
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر تشویش کااظہار، بھارت کا امریکی و جرمن سفارت کاروں کو طلب کرکے اعتراض
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.