ایس پی ہیڈ کوارٹر لاہور عمر سعید ملک کی بیرون ملک جانے کیلئے 14یوم کی ایکس پاکستان لیو منظور

بدھ 10 اگست 2016 23:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 اگست ۔2016ء) ایس پی ہیڈ کوارٹر لاہور عمر سعید ملک کی بیرون ملک جانے کے لئے 14یوم کی ایکس پاکستان لیو منظور کر لی گئی ہے جبکہ ایس ڈی پی او مناواں سرکل ڈی ایس پی حسن عزیز نے حج پر جانے کے لئے 21یوم کی ایکس پاکستان لیو مانگ لی ہے ۔

(جاری ہے)

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے ایس پی ہیڈ کوارٹر لاہور عمر سعید ملک کی 15-08-16سے 28-08-16تک کی ایکس پاکستان لیو منظور کر لی ہے ۔

ایس پی ہیڈ کوارٹر نے نجی دورے پر بیرون ملک جانا ہے ۔ دریں اثناء ایس ڈی پی او ڈی ایس پی مناواں سرکل حسین عزیر نے فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے 31اگست سے 21یوم کی ایکس پاکستان لیو مانگ لی ہے آئی جی پنجاب کی جانب سے چھٹی کی منظوری کے بعد مذکورہ ڈی ایس پی کو ایکس پاکستان لیو مل جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :