Live Updates

عمران خان کی سانحہ کوئٹہ پر اظہار خیال کے لئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں عدم شرکت ،اہم خطاب کا موقع گنوا دیا

بدھ 10 اگست 2016 22:46

عمران خان کی سانحہ کوئٹہ پر اظہار خیال کے لئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سانحہ کوئٹہ پر اظہار خیال کے لئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں عدم شرکت ،اہم خطاب کا موقع گنوا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں کم ہی شرکت کرتے ہیں جس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ ان کی دیگر مصروفیات اتنی زیادہ ہیں کہ وہ قومی اسمبلی کو وقت ہی نہیں دے سکتے تاہم کوئی بھی اہم بات کرنی ہو تو وہ ضرور پارلیمنٹ آتے ہیں ۔

گزشتہ روز سے قومی اسمبلی میں سانحہ کوئٹہ پر بحث جاری ہے تاہم تحریک انصاف کے سربراہ اس سلسلے میں اظہار خیال کے لئے اسمبلی نہ گئے ، دیگر تمام اہم عہدیداروں کی تقاریر ٹی وی پر براہ راست نشر کی گئیں اور انہوں نے سانحہ پر بہتر انداز میں اظہار خیال کیا لیکن تحریک انصاف نے قومی اسمبلی نہ جا کر واقعہ پر اظہار خیال کا موقع گنوا دیا ۔ اس حوالے سے مبصرین کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اس بڑے سانحے پر قوم کے زخموں پر مرہم رکھنے ضرور قومی اسمبلی جانا چاہیے تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات